ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا مودی نےکیا لانچ، کئی جماعتوں نے دیا بائیکاٹ کا انتباہ

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا مودی نےکیا لانچ، کئی جماعتوں نے دیا بائیکاٹ کا انتباہ

Sun, 26 Jun 2016 11:49:05  SO Admin   S.O. News Service

پونے، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے پونے میں اپنے ڈریم پروجیکٹ اسمارٹ سٹی کو باضابطہ طور پر لانچ کیا۔ہفتے کی شام کو 20شہروں کو اسمارٹ بنانے کاآغازہوگیا۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اسمارٹ سٹی پراجیکٹ عوامی شراکت سے اپنے آپ میں ایک تحریک بن گئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ بہت ہوشیار ہیں اور اگر ایک بار ان کے ہنر کا صحیح استعمال ہو سکے، تو کرشمہ ہو جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے کہ ان کا شہر بھی نمبر ایک پر ہونا چاہئے،کئی اخبارات نے اس کام کو مشن کے طور پر لیا اور لوگوں کو بیدار کیا،چوڑی سڑکیں اور بلند عمارتیں ہی شہر کی شناخت نہیں بنتیں، ہر شہر کی اپنی شناخت ہوتی ہے۔پی ایم کے مطابق ترقیاتی کاموں میں مقابلہ اچھا اشارہ ہے۔ایک وقت شہری ترقی کو مسئلہ کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن اب شہری ترقی ایک موقع ہے،شہروں میں غریب لوگوں کو بھی کام ملتا ہے اور اسی لیے بڑی تعداد میں گاؤں سے شہروں کی طرف لوگ نقل مکانی کررہے ہیں۔
شہری ترقی کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو کی صدارت والے اس پروگرام میں مہاراشٹر کے گورنر ودیا راؤ اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی موجود رہے۔اس موقع پر باقی سمارٹ شہروں میں تقریبا 1770کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 69ایسے منصوبے بھی شروع کئے گئے۔این سی پی، کانگریس، شیو سینا اور ایم این ایس کے لیڈروں نے بی جے پی پر پروگرام کو اغوا کرنے کا الزام لگایا،ساتھ ہی پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کو لے کر مرکز کی تنقید کی۔ان جماعتوں نے کہا تھا کہ وہ اس پروگرام کا بائیکاٹ کریں گے۔پونے میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار این سی پی نے کہا کہ پروگرام کا دعوتی خط میں اس باڈی یا میئر کے نام نہیں ہیں۔اس لئے میئر پرشانت جگتاپ سمیت اس کے لیڈر اس کی مخالفت میں پروگرام میں نہیں جائیں گے۔پی ایم مودی ’’میک یور سٹی سمارٹ‘‘منصوبے کا بھی افتتاح کیا اور ساتھ ہی سمارٹ نیٹ پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔منصوبوں کا افتتاح کئے جانے کے موقع پر پہلے مرحلے کے تمام 20اسمارٹ شہروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل کر دیا گیا۔


Share: